• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

میراث کا مسئلہ

استفتاء

میرے والد صاحب کا انتقال 2019میں ہوا۔ان کے ورثاء میں دو بیٹے،دو بیٹیاں اور ایک زوجہ حیات ہیں۔ان کی جائیداد میں ایک دوکان ہےجس کی مالیت 6کروڑ،اور ایک گھرہے جس کی مالیت 3کروڑ ہے۔اس جائیداد میں موجود ورثاء کو شرعی طور پر کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 48 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 6 حصے(ایک کروڑ بارہ  لاکھ  پچاس ہزار روپے) مرحوم کی اہلیہ کو، 14-14  حصے(دو کروڑ باسٹھ  لاکھ پچاس ہزار  روپے)  ہر بیٹے کو اور 7-7حصے(ایک کروڑ اکتیس لاکھ پچیس  ہزار روپے)  ہر بیٹی کو دئیے جائیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

8×6=48

بیوی2 بیٹے2بیٹیاں
8/1

1×6

عصبہ

7×6

642
614+147+7

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved