- فتوی نمبر: 32-198
- تاریخ: 05 اپریل 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مرحوم کے 5 بیٹے، 4 بیٹیاں اور بیوی ہے۔ مرحوم کے والدین مرحوم سے پہلے فوت ہوگئے تھے۔مرحوم کی وراثت چار لاکھ روپے ہے۔ سوال یہ ہے کہ مرحوم کی وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کی کل مالیت کے 16 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 2 حصے (12.5 فیصد) یعنی پچاس ہزار (50000) روپے مرحوم کی بیوی کو،2-2 حصے (12.5 فیصد) یعنی پچاس ہزار (50000) روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو اور 1-1 حصہ (6.25 فیصد) یعنی پچیس ہزار (25000) روپے ہرایک بیٹی کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
| بیوی | 5 بیٹے | 4 بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1×2 | 7×2 | |
| 2 | 14 | |
| 2 | 2+2+2+2+2 | 1+1+1+1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved