- فتوی نمبر: 2-71
- تاریخ: 14 اگست 2008
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
گذارش ہے کہ بندہ کے سسر کا پچھلے سال انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی جائیداد جو چوبیس لاکھ روپے بنتی ہے جو کہ فروخت کردی گئی ہے۔ ان کی آٹھ بیٹیاں ہیں ایک بیوی ،دوبہنیں، اور ایک بھائی ہے۔ ان کا جو شرعی حصہ بنتا ہے وہ برائے مہربانی بتادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت مین مرحوم کے کل ترکہ 96 حصوں میں تقسیم کرکے 12 حصے بیوی کو اور 8،8 حصے ہر ایک لڑکی کو اور 5،5 ہر بہن کو اور 10حصے بھائی کو ملیں گے ۔
صورت تقسیم یہ ہے:
24×4=96
بیو ی 8بیٹیاں بھائی 2بہنیں
3×4 16×4 5×4
12 64 20
12 8۔8۔8۔8۔8۔8۔8۔8 10 5۔5
یعنی 24 لاکھ روپے میں 3 لاکھ بیوہ کو اور 2۔2 لاکھ ہر لڑکی کو اور 125000 ہر بہن کو 250000 بھائی کو ملیں گے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved