- فتوی نمبر: 2-360
- تاریخ: 27 جولائی 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک آدمی کی ایک بیوی تھی اور اولاد کوئی نہیں ہے اور والدین موجود ہیں۔ اب اس آدمی کا انتقا ل ہوگیا۔ اور مرنے والے نے کچھ وراثت چھوڑی ہے ۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال کے 4حصے کریں گے جس میں سے 4/1 بیوی کو دیں گے اور بیوی کو حصہ دینے کے بع باقی مال کا 3/1 ماں کو اور باقی سارا باپ کر دیں گے۔صورت مسئلہ یہ ہے:
4
زوجہ ام اب
1 1 2
أما للزوجات فحالتان الربع للواحدة فصاعدة عند عدم الولد وولد الابن وإن سفل ۔۔۔ ولأم ۔۔ ثلث مابقی بعد فرض احد الزوجين ۔۔ والأب ۔۔ والتعصيب المحض وذلك عند عدم الولد و ولد الابن وإن سفل۔(سراجي )
© Copyright 2024, All Rights Reserved