• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

ورثاء میں 6 بیٹے اور 1 بیٹی ہے

استفتاء

ایک شخص فوت ہوا اور پسماندگان میں  چھ بیٹے اورا یک بیٹی چھوڑی اور ترکہ میں ایک عدد مکان چھوڑا  جو کہ  پچاس لاکھ  میں فروخت ہوا اسی دوران  اس کی بیوی کا بھی انتقال ہوگیا اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ رقم کو ورثاء کے مابین کیسے تقسیم کیاجائے گا؟ نیز اور دیگر سامان  مثلاً کپڑے برتن وغیرہ  ان کی تقسیم کی ترتیب ورثاء کے مابین کیسے ہوگی؟

وضاحت: مرحومہ کا چھ بیٹوں اور ایک  بیٹی کے علاوہ کوئی اور رشتہ دار نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل ترکہ کو تیرہ  حصوں  میں تقسیم کرکے ان میں 2۔2 حصے ہر لڑکے کو اور ایک حصہ لڑکی کو ملے گا۔

صورت تقسیم یہ ہے:

7                                             

6 بیٹے                                            1بیٹی

2۔2۔2۔2۔2۔2                        1

یعنی 5000000 روپوں میں سے ہر بیٹے کو 769230.76 اور بیٹی  384615.38 روپے  ملیں گے۔

نیز  برتن اور کپڑے قیمت لگا کر تقسیم کیے جائیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved