- فتوی نمبر: 2-45
- تاریخ: 22 اگست 2006
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک عورت سیدہ خانم کا انتقال ہوگیا ہے ۔ اس کے پسماندگان میں اس کا خاوند ،چار بیٹیاں،باپ، دوبہنیں،اور دوبھائی ہیں۔اس عورت کا ورثہ ان مذکورہ بالا پسماندگان میں کس نسبت سے تقسیم ہوگا۔ قرآن وسنت کے حوالہ سے جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
13
شوہر 4بیٹیاں باپ 2 بھائی 2بہنیں
4/1 3/2 فرض+باقی محروم
3 2+ 2+ 2 +2 2
ترکہ کے کل 13 حصے کر کے ان میں سے 3حصے شوہر کے اور 2۔2حصے ہر بیٹی کے ہونگے اور باپ کو 2حصے ملیں گے۔ بھائی بہنوں کا کچھ حصہ نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved