• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

ورثاء میں 3بیٹیاں اور 4 بھتیجے ہیں

استفتاء

ایک شخص نے وصیت کی کسی آدمی کو کہ یہ جو میری رقم ہے اس میں سے کچھ تو میری بیٹی کو دے دینا اور کچھ جو بچے وہ مدرسہ میں دے دینا  وصیت کا کوئی گواہ بھی نہیں۔ اور متوفی  نے اپنی بیوی کو تقریباً 20 سال قبل طلاق دے دی تھی جس سے تین بیٹیاں ہیں ۔ جن میں سے ایک تو ملتی رہتی ہے  جبکہ دوتقریباً بیس سال سے نہیں ملیں۔ جبکہ متوفی کا ایک بھائی جو کہ فوت ہوگیا ہے اس  کے چار بیٹے ہیں (یعنی کہ بھتیجے) ۔ برائے مہربانی شرعی رو سے وراثت کی تقسیم فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

36=12x3                          

بیٹیاں 3                            بھتیجے 4

3/2                                    باقی

12×2                             12 x1

24                                 12

8+8+8                 3+3+3+3

مذکورہ  شخص کے ترکہ کے کل 36 حصے کرکے ان میں سے 8،8 حصے ہر بیٹی کو ملیں گے خواہ وہ اس سے ملتی ہو یا نہ ملتی ہو۔3،3 حصے ہر بھتیجے کو ملیں گے۔

اس آدمی کی وصیت کالعدم ہے کیونکہ شرعی وارث کے لیے  وصیت کالعدم ہوتی ہے ۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved