- فتوی نمبر: 2-161
- تاریخ: 19 دسمبر 2008
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہوا اور اپنے پیچھے یہ ورثاء چھوڑے والد ،بیوی، 2 بیٹے 2 بیٹیاں۔ اور ترکہ مثلاً 1000 روپیہ چھوڑا ۔ تومذکورہ صورت میں ورثاء کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کو 144 حصوں میں تقسیم کرکے والد کے 24 حصے ، بیوی کو 18 ، ہر ایک بیٹے کو 34۔34 اور ہر بیٹی کو 17۔17 حصے ملیں گے۔صورت مسئلہ یہ ہوگی:
24×6=144
والد بیوی 2 بیٹے 2 بیٹیاں
6 /1 8 /1 باقی
4×6 3x 6 17×6
24 18 102
24 18 34۔34 17۔17
یعنی 1000 روپے میں سے 166.66 والد کو ، 125.00 بیوی کو،236.11 ہر ایک بیٹے کو اور 118.05 ہرایک بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved