- فتوی نمبر: 2-303
- تاریخ: 17 جون 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
گذارش ہے کہ ایک خاتون کا انتقال ہوگیا۔ ان کے وارثوں میں ان کے والد صاحب،شوہر،4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کی میراث کس حساب سے تقسیم ہوگی۔ مہر کی رقم بھی ابھی تک ادا نہیں کی گئی وہ کس طرح تقسیم ہوگی۔ کیا اس میں ان خاتون کے بہن بھائی شریک ہونگے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 108 حصے کرکے ان میں سے اٹھارہ حصے باپ کو 27 حصے شوہر کو،14۔14 حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7 حصے بیٹی کو ملیں گے۔
نیز مہر بھی ترکہ میں ہوگا۔بہن بھائیوں کا اس میں کوئی حصہ نہیں۔صورت تقسیم یہ ہے:
12×9= 108
والد شوہر 4بیٹے 1بیٹی
9×2 9×3 9×7
18 27 63
18 27 14۔14۔14۔14 7
© Copyright 2024, All Rights Reserved