- فتوی نمبر: 2-326
- تاریخ: 16 جون 2009
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک آدمی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس نے اپنے پیچھے بیوی،ایک بیٹا اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ اس کی جائیداد میں سے ان کا کتنا کتنا حصہ ہے ۔ دو بیٹیاں بیاہ دی گئیں ہیں یعنی ان کی شادی ہوچکی ہے جبکہ دوبیٹیاں کنواری ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کو 48 حصوں میں تقسیم کرکے ان میں سے مرحوم کی بیوی کو چھ حصے اور بیٹے 14 حصے اور ہر ہر بیٹی کو 7حصے ملیں گے۔صورت تقسیم یہ ہے:
8×6=48 ۔
زوجہ بیٹا 4بیٹیاں
8 / 1 باقی
6×1 6×7
6 42
6 14 7+7+7+7
© Copyright 2024, All Rights Reserved