• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وارث کے حصہ سے اس کو دیا ہوا قرض منہا کرنا

استفتاء

ہماری امی نے اپنی زندگی میں بڑے بھائی کو دکان  کرائے پر لے کر دی   اس کا بیعانہ بھی دیااور اس میں سامان بھی ڈال کر دیا  تو کیا یہ بھی وراثت کے مال میں شمار ہو  گا یاں نہیں کیونکہ امی کہتی تھیں کہ جب میں وراثت تقسیم کروں   گی تو یہ  پیسے اندر ڈالوں  گی۔کیا یہ سب پیسے بھائی کی اجازت سے اس کےوراثت کے  حصہ میں  سے کاٹ سکتے ہیں یا نہیں۔

ہمارا بڑا بھائی علیحدہ رہتا ہے باقی سب اکٹھے ہیں ایک بھائی  ان میں سے شادی شدہ ہے اور چار کنوارے ہیں ۔دو بہنوں کی شادی ہو چکی ہے اور ایک غیر شادی شدہ ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ آپ کی امی ان  پیسوں کے بارے میں یہ کہتی تھیں کہ "جب میں وراثت تقسیم کروں گی تو ان پیسوں کو اندر ڈالوں گی "اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پیسے آپ کی امی نے آپ کے اس بھائی کوبطور قرض کے دئیے تھے ۔لہذا وراثت تقسیم کرتے ہوئے اس بھائی کے حصہ میں سے یہ رقم کاٹ کر باقی حصہ ان کو دیا جائے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved