- فتوی نمبر: 17-396
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
Clic pay earnکے نام سے ایک شخص نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے، جس میں روزانہ کے اعتبار سے ایڈ دیکھنے پڑتے ہیں،اور ان کو دیکھنے کے لیے پیکیجز کرنے پڑتے ہیں اور پیکیجز دس ہزار سے ایک لاکھ تک کےہیں۔مثلا اگر ہم دس ہزار والا پیکج کرتے ہیں تو اس کے بینک اکاؤنٹ میں ہمیں 10000 بھیجنے ہیں پھر روز 40 ایڈ اس ویب سائٹ پر ہمیں دیکھنے ہیں تو اس کے عوض میں چار سو روپے ملیں گے۔ اگر ایڈ چالیس سے کم دیکھنے ہیں تو بھی اس حساب سے پیسے ملیں گے، اور یہ پیکیج تین ماہ تک چلے گا ،اس کے بعد پھر نیا پیکج کرنا پڑے گا اور جو ایڈ دکھائی جاتی ہیں اس میں معروف علماکرام کے بیانات ہوتے ہیں اور اگر کوئی اور کسی کو اس ویب سائٹ میں ایڈ کرتا ہےسو جسے ایڈ کیا ہے جب وہ چالیس ایڈ دیکھے گا تو اس ایڈ کرنے والے کے اکاؤنٹ میں 70 روپے جمع ہوں گے۔
(۱)کیا یہ صورت جائز ہے؟ (۲)ہم یہ پیکج کر سکتے ہیں یا نہیں ؟(۳) اس سے پیسے کمانا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
3-2-1-مذکورہ پیکج کرنا اور اس کے ذریعے کمائی کرنا ناجائز ہے، کیونکہ اشتہارات( ایڈز) دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جو اجرت کے قابل ہو۔نیز 10000روپے دےکر آپ جو پیکج خریدتے ہیں وہ بھی شریعت کی نظر میں خریدوفروخت کےقابل نہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved