• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

واٹس ایپ ایموجبس کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

واٹس ایپ پر emojis (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لئے ہوتی ہیں)  کا کیا حکم ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

موبائل میں استعمال ہونے والی ایموجیز (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لئے ہوتی ہیں )ان میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو نہ جاندارکی ہیں اور نہ جاندار کے مشابہ ہیں جیسے پھول فروٹ وغیرہ ان تصاویر کا استعمال درست ہے اسی طرح جو تصاویر جاندار کے چہرے کے علاوہ دیگر اعضاء مثلا ہاتھ  پاؤں پر مشتمل ہوں ان کے استعمال کی بھی اجازت ہے البتہ وہ تصاویر جو جاندار کے چہرے پر مشتمل ہوں یا جاندار کے چہرے کے مشابہ ہو ں جیسے دائرے کی شکل میں آنکھ ناک اور منہ کا خاکہ بنا ہواہو ان کا استعمال نا جائز ہے۔

نوٹ :آنکھ ناک اور منہ کا خاکہ بنا ہونے سے مراد ان اعضاء کا باقاعدہ بناہونا مراد ہے  محض  آنکھ، ناک اور  منہ کی جگہ لکیر سی یا نشان لگا دینا تصویر ہونے کے لئے کافی نہیں۔

شرح معانی الآثار (366/ 2)میں ہے:

الصورة الرأس فكل شيء ليس له رأس فليس بصورة

بدائع الصنائع (115/1)میں ہے:

وان لم تكن مقطوعة الرأس فتكره  الصلوة

خلاصۃ الفتاوی (1/58)  میں ہے :

وكذا لو محي وجه الصورة فهو كقطع الرأس بخلاف ما إذا قطع يداه او رجلاه

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved