- فتوی نمبر: 12-383
- تاریخ: 26 اکتوبر 2018
- عنوانات: حظر و اباحت > اخلاق و آداب
استفتاء
ایک ضروری سوال ہے یہ جو واٹس ایپ کے گروپ میں سلام کرتے ہیں اس کی حیثیت کیا ہے ؟
۱۔ کیا مجمع کو سلام ہے ؟
۲۔ یا ہر ایک کو انفرادی سلام ہے؟
۳۔ اس کے جواب میں آواز کا پہنچانا ضروری ہے ؟
۴۔ لکھ کر جو سلام کیا جاتا ہے اس کا جواب کس طرح دیا جائے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
واٹس ایپ گروپ میں سلام مجمع کو سلام کرنے کی طرح ہے ۔کیونکہ یہاں کسی ایک شخص کو انفرادی اور شخصی حیثیت میں سلام کرنا مقصود نہیں ہوتا ۔بلکہ ایک غیر متعین مجموعہ پیش نظر ہوتا ہے ۔اور مجمع میں سلام کرنے کا حکم یہ ہے کہ اس کا جواب سنت علی الکفایہ ہوتا ہے اگر کسی ایک نے بھی جواب دیدیا تو باقی شرکاء کی ذمہ داری ختم ہوگئی ۔تاہم اگر سب جواب دیں تو افضل ہے۔(مستفاد من مسائل بہشتی زیورص:477)
© Copyright 2024, All Rights Reserved