• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

واٹس ایپ اسٹیٹس پر اشتہار بازی کی اجرت لینا

استفتاء

ایک  کمپنی اشتہار واٹس ایپ اسٹیٹس میں رکھنے پر اجرت دیتی ہے۔اسی طرح  کئی  اشتہارات  اشتہار بازی کے لیے قائم کی گئی کمپنیوں کے ذریعے ملتے رہتے ہیں ۔اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں وہ اشتہارات لگانے پر  مذکورہ کمپنیاں ہمیں اجرت دیتی ہیں، کیا یہ اجرت لینا صحیح ہے ؟ کیا اس طرح آنلائن کمائی کرنا جائز ہے ؟

وضاحت : اشتہارات کس نوعیت کے ہوتے ہیں ؟ اور کیا اس کام کے لیے کمپنی کو پیشگی کوئی رقم بھی دینا پڑتی ہے ؟کیا اجرت یومیہ متعین کی جاتی ہے ؟ کمپنی کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ اسٹیٹس  لگایا گیا ہے یا نہیں ؟

جواب: اشتہارات موبائل فونز ،الیکٹرانکس ، مٹھائی وغیرہ کے اشتہارات ہوتے ہیں اور اس کے لیے پیشگی رقم نہیں دینی پڑتی ۔جی ہاں اجرت یومیہ متعین ہوتی اور روزانہ اسٹیٹس کا سکرین شاٹ لے کر کمپنی کو سینڈ کیا جاتا ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  اگر اشتہارات ناجائز چیزوں کے نہ ہوں اور نہ ہی ان  اشتہارات میں کسی جاندار کی تصویر ہو تواس کام کی اجرت لینا جائز ہے۔

المحيط  البرہانی (7/395) میں ہے :

يجب أن تكون الأجرة معلومة، والعمل إن وردت الاجارة على العمل…… وهذا لأن الأجرة معقود به، والعمل أو المنفعة معقود عليه وإعلام المعقود عليه شرط تحرزاً عن المنازعة-

فتاوی شامی (6/5) میں ہے :

و شرطها كون الاجرة والمنفعة معلومتين لأن جهالتهما تفضى إلى المنازعة

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved