• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وائی فائی کا پاسورڈ ہیک کرنااوروائی فائی بغیر اجازت استعمال کرنا

  • فتوی نمبر: 18-132
  • تاریخ: 22 مئی 2024

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کسی کا wifi چوری کرکے چلائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

وضاحت مطلوب: چوری کرنے کی تفصیل کیا ہے؟

جواب وضاحت:یعنی کسی کا وائی فائی ہیک کر کے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسی کے وائی فائی کا پاسورڈ اس کی اجازت کے بغیر ہیک کرنا اور اسے استعمال کرنا جائز نہیں ۔

شرح مجلہ (262/1) میں ہے:

 المادة: 96 لايجوز لأحد أن يتصرف في مال الغير بلا اذنه

هذه عبارة الدر المختار في أواخر كتاب الغصب . و عدم الجواز شامل لجميع انواع  التصرف من استعمال كركوب و لبس و وضع جذع على حائط و دخول دار و مرور بارض-

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved