- فتوی نمبر: 31-189
- تاریخ: 08 ستمبر 2025
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
میرا یہ سوال ہے کہ ہمارا ایک مکان ہے دادا ابو کے نام ، دادا ابو کا انتقال ہو چکا ہے ، ان کے انتقال کے وقت ان کے ورثاء میں ایک بیوی، دو بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل تھیں اور بوقت انتقال ان کے والدیں بھی حیات نہیں تھے۔ اس کے بعد میرے والد صاحب کا انتقال ہوا، ان کے ورثاء میں ان کی والدہ ، ایک بیٹی (میں) ، ایک بھائی اور چھ بہنیں شامل ہیں۔ میری والدہ والد صاحب سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ دادا ابو کے اس مکان میرا کتنا حصہ ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مکان کے 1920 حصے کیے جائیں گے جن میں 168 حصے (8.75 فیصد) آپ کے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved