• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم  ! مفتی صاحب میرے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے 70 لاکھ روپے کی وراثت چھوڑی ہے ۔ ان کے ورثاء میں بیوی ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ ان کے والدین کی وفات ان سے پہلے ہی ہو گئی تھی۔مرحوم والد صاحب کی  وراثت کی شرعی تقسیم فرمادیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں70 لاکھ روپے کے 72 حصے کیے جائیں گے جن میں سے مرحوم کی بیوی کو9 حصے(12.5 فیصد)یعنی  آٹھ  لاکھ پچھتر ہزار(875000) روپے، مرحوم کے چار بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو 14 حصے (19.444فیصد فی کس)  یعنی تیرہ لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو گیارہ(1361111 )  روپے فی کس اور بیٹی کو سات حصے (9.722 فیصد) چھ لاکھ اسی ہزار پانچ سو پچپن(680555) روپے  ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

8×9=72

بیوی4 بیٹے1بیٹی
8/1عصبہ
1×97×9
963
914+14+14+147

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved