• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وراثت کی ایک صورت

استفتاء

ایک شخص (***)  کا انتقال ہوا اس  کے ورثاء میں  بیوہ، چھ بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں، اس شخص کے والدین کا  پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔متوفیٰ (***)  کی ملکیت میں   کل رقبہ 100 کنال (12.5ایکڑ)  زمین تھی۔ سوال یہ ہے کہ یہ زمین ورثاء میں کس طرح تقسیم  ہوگی۔

نوٹ: متوفیٰ (***) کی ہر ماہ 37000پنشن   بھی آتی ہے۔ یہ  پنشن ہر ماہ والدہ کو ملتی ہے تو اس پنشن میں بھی وراثت جاری ہوگی یا نہیں؟اگر جاری ہوگی تو کس وارث کا کتنا کتنا حصہ ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکور ہ  صورت میں *** کی وراثت  (100کنال)کو 16 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ،جن میں سے 2حصے (12.5 فیصد)  مرحوم کی بیوی کو، 2حصے(12.5 فیصد فی کس)مرحوم کے ہر بیٹے کو ،جبکہ ایک ایک حصہ ( 6.25فیصد  فی کس)   مرحوم  کی ہر بیٹی کو ملے گا ۔

چنانچہ  مندرجہ بالاحصوں کے اعتبار سے 100 کنال میں سے 12 کنال 10 مرلے مرحوم کی بیوی کو، 12 کنال 10 مرلے مرحوم  کے ہر بیٹے کو ،6 کنال پانچ مرلے  مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔

نوٹ: پنشن میں وراثت جاری نہیں ہوتی   بلکہ صرف ان افراد کا حق ہے جو میت کے زیر کفالت تھے اور وہ رقم ان پر برابر تقسیم ہوگی البتہ اگر ادارے والوں کی طرف سے تصریح کی گئی ہو کہ یہ پنشن فلاں شخص کے لیے ہے تو پھر اس کا حق ہے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

8×2=16

بیوی4بیٹے6بیٹیاں
******
8/17
1×27×2
214
22+2+2+21+1+1+1+1+1

مسائل بہشتی زیور (2/501) میں ہے:

فیملی پنشن یا کوئی اور فنڈ جو حکومت یا ادارے کی جانب سے ہمدردی کی بنیادوں پر ملے ہوں وہ ترکہ میں شامل نہیں بلکہ صرف ان افراد کا حق ہیں جو میت کے زیر کفالت تھے اور وہ رقم ان افراد پر برابر تقسیم ہوگی البتہ تصریح کی گئی ہو کہ یہ فنڈ صرف فلاں شخص کے لیے ہے تو پھر اس کا حق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved