- فتوی نمبر: 32-81
- تاریخ: 13 جنوری 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص کا انتقال ہوا اس کے ترکہ میں 9 ایکڑ رقبہ ہے ،ورثاء میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔ ہر ایک کا شرعی حصہ بتا دیں۔
وضاحت مطلوب ہے: مرحوم کے والدین حیات ہیں یا فوت ہوچکے ہیں؟
جواب وضاحت: مرحوم کے والدین مرحوم کی وفات سے پہلے ہی وفات پاگئے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 9 ایکڑ رقبے کے کل 8 حصے کیے جائیں گے جن میں سے1 حصہ (12.5 فیصد) بیوہ کو، 2 حصے (25 فیصد) بیٹے کو اور ایک ایک حصہ (12.5 فیصد) ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
8
| بیوی | 1بیٹا | 5بیٹیاں |
| 8/1 | عصبہ | |
| 1 | 7 | |
| 1 | 2 | 1+1+1+1+1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved