استفتاء
حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ارشاد فرمایا کہ جو مسلمان مرد یا عورت وتر کے بعد دو سجدے اس طرح کرے کہ ہر سجدہ میں پانچ مرتبہ سُبُّوح قُدُّوس رَبُّ المَلَآ ئِکَةِوَ الرُّوحِ۔ پڑھے اور دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے تو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد(ﷺ) کی جان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے وہاں سے اٹھنے سے پہلے مغفرت فرما دیں گے اور ایک سو حج اور ایک سو عمروں کا ثواب عطافرمائیں گے اور اس کو شہیدوں کا ثواب دیں گے اور اسکی طرف اللہ تعالیٰ ایک ہزار فرشتے بھیجیں گے جو اس کیلئے نیکیاں لکھنی شروع کریں گے اور اس کو سو غلام آزاد کرنے کا ثواب بھی ملیگا۔ اور اسکی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور قیامت کے دن ساٹھ اہل جہنم کے حق میں اسکی شفاعت قبول ہو گی۔اور جب مرے گا تو یہ شخص شہادت کی موت مرے گا ( .(فتاویٰ تا ترخانیہ 1/ 678)
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی حدیث کی کتاب کا حوالہ نہیں ہے کہ رجال اور سند کو دیکھا جا سکتا۔ تھوڑے سے عمل پر بہت زیادہ ثواب کا ذکر ہے ۔سجده مناجات میں کراہت ہے پھر معروف حدیث میں وتر کے سلام کے بعد تین مرتبہ سبحان اللہ الملک پڑھنے کا ذکر ہے اور تیسری مرتبہ کچھ آواز سے کہے(نسائی) اس لئے اس پر عمل اور اس کی تشہیر کی بجائے جو معروف حدیث سے منقول ہے اسی پر اکتفا کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved