• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وتر میں رفع یدین کا حوالہ

استفتاء

نماز وتر کی آخری رکعت میں صورت ملانے کے بعد تکبیر کہہ کررفع یدین کر کے دعائے قنوت پڑھی جاتی ہے۔ اس رفع یدین کا کوئی حوالہ ہے ؟ اگر ہے تو عنایت فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عن الأسود رحمه الله عن ابن مسعود رضي الله عنه أنه كان يقرأ في آخر ركعة من الوتر قل هو الله أحد ثم يرفع يديه فيقنت قبل الركعة. ( بخاري )

ترجمہ: اسود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ وتر کی آخری رکعت میں سورہ قل ہو اللہ احد پڑھتے تھے پھر اپنے دونوں ہاتھ ( کانوں تک ) اٹھاتے تھے پھر رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ ( جزء رفع یدین )

عن أبي عثمان قال كان عمر رضي الله عنه يرفع يديه في القنوت… ( بخاري، جزء رفع يدين )

ترجمہ: ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ قنوت کے وقت اپنے دونوں ہاتھ ( کانوں تک ) اٹھاتے تھے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved