• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وصولی سے قبل کیشن کی رقم پر زکوٰۃ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان دین متین  درج ذیل  مسئلہ کے بارے میں  کہ ایک شخص کمیشن پر کام کرتا ہے اس نے کمیشن بل دے دیا ہے لیکن ابھی رقم وصول  نہیں ہوئی۔

کیا اس  رقم پر زکوۃ لگے گی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کمیشن کی رقم چونکہ دین ضعیف ہے اس لئےکمیشن  کی وصولی سے پہلے اس پر زکوٰۃ نہیں اور وصولی سے پہلے اگر سال گزرا ہو تو وصولی کے بعد گزرے ہوئے سال کی  بھی زکوٰۃ نہیں۔

بدائع الصنائع(90/2) میں ہے:

في البدائع: "وجملة الکلام في الدیون أنها علیٰ ثلاث مراتب في قول أبي حنیفة: دَین قوي ودین ضعیف و دین وسط، کذا قال عامة المشایخ :أما القوي فهو الذي وجب بدلاً عن مال التجارة کثمن عرض التجارة من ثیاب التجارة وعبید التجارة ولا خلاف في وجوب الزکاة فیه إلا أنه لایخاطب بأداء شيءٍ من زکاة مامضی مالم یقبض أربعین درهماً (إلی قوله) وأما الدَین الضعیف فهو الذي وجب بدلاً عن شيءٍ سواء و جب له بغیر صنعه کا لمیراث أو بصنعه کالوصیة أو وجب بدلاً عما لیس بمال کالمهر، وبدل الخلع، والصلح عن القصاص، وبدل الکتابة، ولا زکاة فیه مالم یقبض کله ویحول علیه الحول بعد القبض.

فتح القدیر(176/2) میں ہے:

قسم ابو حنیفة الدین الی ثلاثة اقسام: قوی  ……….. ومتوسط……….  وضعیف وھو بدل مالیس بمال کلمهر والوصية وبدل الخلع والصلح عن دم العمد  والدية وبدل الكتابة  والسعاية ففي القوي……….. وفي الضعيف لاتجب مالم يقبض نصابا ويحول الحول بعد القبض عليه.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved