- فتوی نمبر: 15-335
- تاریخ: 12 اکتوبر 2019
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز میں قراءت کی غلطیوں کا بیان
استفتاء
ایک مسئلہ پوچھناچاہتاہوں کہ نماز میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت میں "غیرالمغضوب علیھم ولاالضالین” پڑھنا لازم ہے یا "غیرالمغظوب علیھم ولاالظالین"پڑھنے سےبھی نمازہو جائیگی؟(مطلب یہ کہ "دالین”ادا کرناضروری ھےیا”ظالین”اداکرنےسےنمازہوجائیگی)ایک بھائی نےبتایاکہ”ظالین”پڑھاتومطلب بدل جائیگااورنمازنہیں ہوگی حوالہ "کنزالایمان”سےدیاگیا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ض‘‘ایک مستقل حرف ہے نہ یہ ’’ظ‘‘ہے اور نہ ’’د‘‘لہذا’’ غیر المغضوب علیھم ولاالضالین‘‘ کو ’’غیر المغظوب علیھم ولاالظالین ‘‘پڑھنا بھی درست نہیں اور دال کی آواز میں پڑھنا بھی درست نہیں۔البتہ ’’ض‘‘کی آواز ’’د‘‘کی بنسبت ’’ظ‘‘کے زیادہ مشابہ ہے لہذا اگر کسی نے ’’غیر المغظوب علیھم ولاالظالین‘‘پڑھ لیا تو اس سے نماز فاسد نہ ہو گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved