- فتوی نمبر: 12-225
- تاریخ: 03 اکتوبر 2018
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ جن پر زکوٰۃ واجب ہو اگر ان کے پاس ضروریاتِ زندگی، ضرورت سے زائد ہوں اور وہ پورا سال استعمال میں بھی نہ آتی ہوں تو کیا ان چیزوں کی بھی زکوٰۃ دیں گے؟
وضاحت مطلوب ہے:
وہ چیزیں کیا ہیں ؟
جواب وضاحت:
جیسے زائد برتن یا شادی میں پہننے والے کپڑے یا بیڈ شیٹس وغیرہ جو پورا سال استعمال نہ ہوتی ہوں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان چیزوں پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے کیونکہ زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے مالِ نامی ہونا شرط ہے جبکہ یہ چیزیں مال نامی نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved