• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوۃ بطور قرض دینے سے ادا ہوجاتی ہے؟

استفتاء

میں زکوٰۃ کے پیسے اھار کے طور پر دے سکتا ہوں ؟میرے عزیزکو کاروبار میں بہت نقصان ہوا ہے ،اگر  وہ قرض اتار ے تو گھر اور دکان ہر چیز بکتی ہے ۔انجمن تاجر نے مل کر کمیٹی ڈالی ہے ،جب کمیٹی نکلے گی تو روپے ملیں گے ۔

میری بہن بھی ادھار کے طور پر مانگ رہی ہے مکان کی تعمیر کے لیے ،کیا میں اس کو بھی ادھار کے طور پر زکوٰۃ کے روپے میں دے سکتا ہوں ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ :

زکوٰۃ کی جو رقم  آپ ادھا ر دینا چاہتے ہیں وہ  آپ کی اپنی زکوۃ کی رقم ہے یا اور لوگوں کی ہے ؟

جواب وضاحت :

جو رقم قرض دینا چاہتا ہوں وہ رقم میری ذاتی رقم میں سے نکلی ہوئی زکوٰۃ کی رقم ہے یعنی میری ذاتی ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زکوٰۃ کی مذکورہ رقم مستحق زکوٰۃ کو دینے سے پہلے  آپ کی اپنی ملکیت میں ہے لہذا یہ رقم  آپ کسی کو بطور قرض کے دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں لیکن اس طرح قرض دینے سے  آپ کی زکوۃ ادا نہیں ہو گی بلکہ  آپ کی زکوٰۃ اسی وقت ادا ہوگی جب  آپ یہ رقم کسی مستحق زکوٰۃ کو بغیر قرضے کے دیں گے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved