• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوۃ کے متعلق سوال

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک بیوہ عورت ہے،اس کےپاس اپنا پلاٹ ہے ،کمانے والی وہ اکیلی ہے ،اس کے بچے چھوٹے ہیں ،گھر تعمیرکےلیے اس کےپاس پیسے نہیں ہیں ،اگر اس کی اولاد کو زکوۃ کےپیسے دیکر تملیک کروا کرگھر کی تعمیر کرواناچاہیں تو کیا زکوۃ ادا ہو جائیگی؟

وضاحت مطلوب ہے:کہ اولاد بالغ ہے یا نابالغ ؟

جواب وضاحت:سب بچے بالغ ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ عورت کے بالغ بچوں کوزکوۃ دی جاسکتی ہے پھر بچے چاہیں تو یہ رقم اپنے استعمال میں لائیں اورچاہیں تو اپنی والدہ کودے دیں تاکہ وہ اس رقم کو تعمیر میں استعمال کرلے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved