• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوۃ کے پیسوں میں شرط لگانا کہ عمرہ کرے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگرزکوۃ کا  مستحق شخص عمرہ کرنا چاہتا ہو ،تو اسے اس نیت سے زکوۃ کے پیسے دینا کہ وہ عمرہ کر آئے ،جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے :پیسےدینا چاہتا ہے یا ٹکٹ وغیرہ خرید کر دینا چاہتا ہے؟

جوابِ وضاحت:پیسے دینا چاہتا ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مستحقِ زکوۃ کو یہ کہہ کر زکوۃ کے پیسے دینا کہ وہ عمرہ کر آئے جائز ہے ،تا ہم اس کہنےسے  وہ مستحق شخص عمرہ کرنے کا پابند نہیں ہوگا ،اورنہ ہی زکوٰۃدینے والا اُسے پابند کر سکتا ہے ،بلکہ وہ مستحق یہ رقم اپنی کسی بھی ضرورت میں خرچ کر سکتا ہے۔

چنانچہ فتاوی عالمگیری (1/188)میں ہے:

      أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله تعالى…

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved