• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوٰة کی ایک صورت

استفتاء

ہمارے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں۔ والد صاحب جو مکان ترکہ میں چھوڑ کر گئے، اس کی موجودہ مالیت سترہ لاکھ روپے ہے۔ اور ہم اسے بیچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے پاس چار لاکھ روپے کا تجارتی مال موجود ہے۔ ایک لاکھ تیس ہزار روپے میں نے قرض وصول کرنا ہے۔ اور تین لاکھ روپے کا میں مقروض ہوں۔ پگڑی کی صورت میں ساڑھے تیرہ لاکھ روپے دیے ہوئے ہیں۔ مذکورہ صورت حال میں ہم پر کتنی زکاة آتی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی جائیداد کا بٹوارہ نہیں ہوا اور کل مالیت کی کل زکاة کا علم مطلوب ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں 580000 روپے کی زکوٰة ادا کرنا واجب ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved