• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زکوۃ کی رقم سے مکان خرید کردینا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اپنی زکوٰۃ کے مال سے کسی کو مکان دلوا دے یا بنوا دے اور یہ شخص صاحب نصاب نہ ہو، کرایہ کے مکان میں رہتا ہے اور آمدنی تقریباً 35000 روپے ہے اور مقروض بھی ہے، شادی شدہ ہے، چھ بچے ہیں۔ کیا شریعت کی رُو سے اس شخص کو مکان خرید کر دینا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مکان کے ضرورت مند مستحقِ زکوٰۃ شخص کو زکوٰۃ کی رقم سے مکان خرید کر دینا درست ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved