- فتوی نمبر: 18-222
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
(1)زکوة کی رقم سے ایک جانور صدقہ کرنے سےزکوۃ ادا ہوجائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔زکوۃ کی رقم سے کسی مستحق زکوۃ کو جانور صدقہ کردیا جائے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی ۔
فتوی نمبر:18/222 کتبہ: محمدرفیق،
تاریخ:15/7/41ھ بتصدیق: شعیب احمد،عبداللہ
(2)مدرسے میں زکوۃ دینا
(2)مدارس میں پیسے دینے سے زکوۃ اداہوجائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
2۔مدارس میں پیسے دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی تاہم یہ ضروری ہے کہ مدرسے والوں کو یہ بتاکر پیسے دئیے جائیں کہ یہ زکوۃ کے ہیں تاکہ وہ ان پیسوں کو مستحق زکوۃ طلباء پر خرچ کریں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved