• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ضرورت کی وجہ سے بینک میں پیسے جمع کروانا

استفتاء

میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں۔ میری اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔ میری ملکیت میں سترہ  تولے سونا ہے۔ مجھے مسئلہ یہ معلوم  کرنا ہے کہ میں اپنے زیور کی زکوٰة ادا کرنے کے لیے کیا یہ طریقہ اپنا سکتی ہوں کہ کچھ رقم بینک میں، یا قومی بچت سکیم میں جمع کرا دوں اور اس سے ملنے والی منافع سے میں زکوٰٰة ادا کرلوں؟ کیونکہ میرے والد کی آمدنی اتنی نہیں کہ وہ میرے حصے کی بھی زکوٰة ادا کر سکیں۔ اس لیے میں  نے یہ حل  سوچا۔ اسلامی بینک میں جو منافع دیتا ہے وہ بہت ہی تھوڑی مقدار میں ہے اور اس وقت میرے پاس صرف پچاس ہزار کی رقم ہے جس پر اسلامی بینک میں ملنے والا منافع بہت تھوڑا ہے جبکہ دوسرے بینک میں منافع کی شرح زیادہ ہے۔ کیا میں کسی گورنمنٹ بینک یا پرائیویٹ بینک میں رقم فکس کراسکتی ہوں؟ اور قربانی بھی ادا کر سکتی ہوں؟

الجواب

صرف اسلامی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اور وہ  بھی مجبوری کی حالت میں جبکہ ضرورت کی آمدنی کا کوئی اور ذریعہ نہ ہو۔ عام حالات میں اس کی بھی گنجائش نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved