- فتوی نمبر: 8-68
- تاریخ: 04 اکتوبر 2015
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
میں****** آپ سے عرض کرتا ہوں کہ مجھے اس مسئلے کا تحریری فتویٰ چاہیے۔ ہم نے اپنے والد صاحب کا مکان واقع گلشن راوی میں 70 لاکھ روپے کا فروخت کیا ہے، والد صاحب فوت ہو چکے ہیں، والدہ زندہ ہیں، ہم پانچ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ شریعت کے مطابق 70 لاکھ روپے کی تقسیم فرما دیجئے، عین نوازش ہو گی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 70 لاکھ روپے میں سے 875000 روپے مرحوم کی بیوی کو، اور 942308 روپے مرحوم کے ہر بیٹے کو، اور 471154 روپے مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
8×13= 104 7000000 روپے
زوجہ 5 بیٹے 3 بیٹیاں
8/1 عصبہ
1×13 7×13
13 91
13 14+14+14+14+14 7+7+7
875000 942308 فی کس 471154 فی کس فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved