• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زیبرا حلال ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیازیبرا حلال ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زیبراجسےعربی میں حمارالزرد کہتے ہیں حلال ہے۔

توجیہ:اگرچہ زیبراکی حلت پر کوئی صریح جزئیہ نہیں ملاتاہم اس کی حلت پردوطرح سے استدلال ہوسکتا ہے۔

1۔زیبرا  ان جانور وں میں شامل ہے جو پالتو نہیں ہیں،بلکہ جنگلی (وحشی)ہیں اوران جنگلی جانوروں میں سے ہے جو چیرنے پھاڑنے والے درندے نہیں ہیں۔نیز ان جانوروںمیں سے بھی نہیں ہے کہ جن میں استخباث ہو،لہذا یہ حلال ہے۔

الفتاوى الهندية (5/ 289)

وأما المتوحش نحو الظباء وبقر الوحش وحمر الوحش وإبل الوحش فحلال بإجماع المسلمين

فی الشامی:5/214

(والحمرالاهلية)بخلاف الوحشية فانها ولبنها حلال

2۔ زیبرا ’’حماروحشی‘‘جنگلی گدھے کی ایک قسم ہے اورجنگلی گدھا حلال جانور ہے ،اس لیے زیبرا بھی حلال ہے۔ نوٹ:زیبرے کوجنگلی گدھے’’حماروحشی ‘‘کی ایک قسم شمارکرنے کی تحقیق مندرجہ ذیل ہے:

’’حمار وحشی‘‘جنگلی گدھا کیا ہے؟

حياة الحيوان الكبرى (1/ 254، بترقيم الشاملة آليا)

الحمار الوحشي: ويسمى الفراء ويقال حمار وحش وحمار وحشي، وهو العير

 وربما أطلق العير على الأهلي أيضاً…….. وألوان حمر الوحش مختلفة، والأخدرية أطولها عمراً وأحسنها شكلا. وهي منسوبة إلى أخدر، فحل كان لكسرى أردشير فتوحش، واجتمع بعانات فضرب فيها فالمتولد منها يقال له أخدري.

مذکورہ عبارت کا خلاصہ یہ ہے کہ (حمار وحشی )جنگلی گدھے کو عربی میں فراء کانام بھی دیا جاتا ہے اورجنگلی گدھا مختلف  رنگوں کاہوتا ہے ان میں سے سب سے خوبصورت اخدری ہوتا ہے۔اخدری کی نسبت اخدر کی طرف ہے ۔کسری فارس اردشیرکا ایک گدھا تھا جس کا نام اخدر تھا اخدر گدھا جنگل میں بھاگ گیا تھا اس کے سبب سے جنگلی گدھیوں کی جو اولاد ہوئی وہ اخدری کہلاتی ہے۔

حیاۃ الحیوان الکبری کی مذکورہ عبارت سے درج ذیل امور حاصل ہوئے:

1۔حمار وحشی کے نام عربی لغت میں حمار وحش،فراء اوراخدری ہیں۔

2۔حماروحشی کےمتعدد رنگ ہیں ، صرف ایک رنگ نہیں ہے۔

المعجم الوسیط (1/196)میں ہے:

وحمار الزرد اوالوحش جنس حيوان من ذوات الحوافر فصیلةالخيل معروف بالوانه المخططة

ترجمہ:’’زیبرا یعنی حمار الزرد یا حمار الوحش کھروالے جانور وں کی ایک جنس ہے اورگھوڑوں کی ایک نوع ہے جو اپنے دھاری دار رنگوں کی وجہ سے مشہور ہے‘‘

معجم متن اللغة(3/25)ميں ہے:

حمار الزد من حمرالوحش(ترجمہ:زیبرا جنگلی گدھوں کی ایک قسم ہے)

مصباح اللغات (175)میں ہے:

حمار الزرد:ایک قسم کا جنگلی سفید گدھا جس پر سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved