- فتوی نمبر: 10-313
- تاریخ: 19 نومبر 2017
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
علماء کرام سے ایک مسئلے کا جواب مطلوب ہے۔مسئلہ وراثت کی شرعی تقسیم کے متعلق ہے وہ یہ ہے کہ ماں باپ دونوں حیات ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی میں ہی وراثت (جو کہ بیس 20ایکڑ زرعی رقبے اور سات مرلے شہر میں)تقسیم کریں ان کے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں ۔ شریعت میں ان کے درمیان تقسیم کی کیا صورت ہو گی؟جواب عنائت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے، لڑکیوں کو برابر حصہ دیں۔ نیز یہ بھی کر سکتے ہیں کہ دو حصے لڑکے کو اور ایک حصہ لڑکی کو دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved