• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زندگی میں گھر اور گاڑی بیوی کو ہدیہ کرنا

استفتاء

میرا نام ***ہے میرے شوہر کا نام ***تھا، ان کا انتقال 25 اپریل 2013ء کو ہوا، اس وقت ان کی عمر 57 سال تھی۔ وارثیں میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔

گھر اور گاڑی وہ اپنی زندگی میں ہی میرے نام کر گئے تھے، ان کی زندگی میں بھی جب مکان بیچنے کا خیال آیا تھا تو انہوں نے یہی کہا تھا کہ یہ مکان تمہارے نام ہے اگر تم راضی ہو تو بیچو۔ میں نے یہ مکان کرائے پر دے دیا ہے جس سے 34000 کرایہ آتا ہے۔

وضاحت: مکان کی زمین جب خرید لی گئی تھی تو وہ میرے ہی نام سے خریدی گئی تھی، اسی طرح گاڑی کے کاغذات بھی میرے نام ہیں۔

نیز گاڑی اور مکان دونوں ابتداءً میرے لیے خریدی ہیں اور یہ کہا بھی کہ گاڑی اور مکان تمہارا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم نے گھر اور گاڑی اپنی زندگی میں ہبہ کر دی تھی اس لیے گھر اور گاڑی آپ کی ملکیت ہے، لہذا اس میں وراثت نہیں چلی گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved