- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 23-127
- تاریخ: اگست 15, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
ایک شخص کی دو بیٹیاں ہیں، بیٹا نہیں ہے، وہ شخص اپنی بیٹیوں کو کچھ رقبہ دینا چاہتا ہے کیا:
- زندگی میں تمام رقبہ ان بیٹیوں کے نام کرنے میں شرعاً اجازت ہے؟
- اور اپنی اہلیہ کے نام بھی کچھ رقبہ زندگی میں لگوا سکتا ہے یا نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے (۱) مذکورہ شخص کے ورثاء :بھائی ،بہن ،والدین میں کوئی حیات ہے ؟(۲) صرف بیٹیوں کے نام لگوانے کی وجہ کیا ہے۔؟
جواب وضاحت :1۔مذکورہ شخص کے تین بھائی اور ایک بہن ہے۔2۔اور بیٹیوں کے مالی حالات کمزور ہیں اس لیے جائداد ان کو دینا چاہتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- اگر بیٹیوں کو ضرورت ہواور بہن بھائیوں کو اعتراض نہ ہو تو اجازت ہے۔
- لگوا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved