• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زندگی میں تقسیم

استفتاء

میرے دو بیٹے ، ایک بیٹی اور ایک بیوی ہے، میں چاہتا ہوں کہ زندگی میں اپنے اثاثہ جات ورثاء میں تقسیم کردوں اس کے لیے شریعت میری کیا رہنمائی کرتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ اپنی زندگی ہی میں اپنے اثاثہ جات اپنے بیوی بچوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اثاثہ جات کا آٹھواں( 8/1) حصہ اپنی بیوی کو اور باقی سات حصے اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی میں یا تو برابر تقسیم کر دیں یا 2-2 حصے ہر بیٹے کو اور ایک حصہ بیٹی کو دیدیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved