• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

زندگی میں تقسیم میراث کاطریقہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مندرجہ ذیل احباب کو زوج اپنی زندگی میں مرنے سے پہلے اپنی رقم برابر شرعی حیثیت سے تقسیم کرنا چاہتا ہےتوہر ہر فرد کاوراثت کی طرح کتنا کتنا حصہ آئے گا؟ایک ایک فرد کو کتنی رقم ملے گی؟زوج، زوجہ، 5بیٹے، 2بیٹی

وضاحت مطلوب:کیازوج (شوہر)اپنے لیے بھی کچھ رکھنا چاہتا ہے یا نہیں؟

جواب وضاحت:جی رکھنا چاہتا ہے چار فیصد تک۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شوہر اپنے لیے جتنا رکھنا چاہتا ہے یہ اس کی مرضی ہے باقی کی تقسیم کا طریقہ یہ ہے آٹھواں حصہ(8/1)اپنی بیوی کو دیدے اورپھر باقی رقم کے بارہ(12)حصے کرکے ایک ایک حصہ ہربیٹی کو اور دو،دو(2،2)حصے ہر بیٹے کو دیدے۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved