- فتوی نمبر: 23-42
- تاریخ: 03 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
عبداللہ اپنی زندگی میں ایک مکان کی وراثتی تقسیم کرنا چاہتا ہے۔
جس کی تفصیل یہ ہے کہ: ’’مکان کی مالیت تقریباً اسی لاکھ اور رقبہ چھ مرلے ہے، خریدتے ہوئے خاوند نے چالیس ہزار اور بیوی نے دس تولہ سونا اور دس ہزار روپے نقد دیے تھے۔ اور بیوی اس رقم کی بقدر مکان میں شروع سے حصہ دار ہونے کی دعوی دار ہے۔
موجودہ مالک ورثاء:
3بیٹیاں 1بیٹا بیوی شوہر
- کیا مذکورہ شخص اپنی زندگی میں مذکورہ مکان کو وراثتی تقسیم کر سکتا ہے؟
- اور یہ تقسیم شدہ حصہ وراثت ہوگی یا ہبہ؟
- اور اس تقسیم کے بعد مذکورہ شخص سے پہلے اگر کوئی وارث وفات پاجائے تو اس کا حصہ واپس ہوگا یا اس کے ورثاء میں تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- مذکورہ شخص مکان میں صرف اپنا ملکیتی حصہ تقسیم کر سکتا ہے بیوی کا حصہ نہیں۔
- تقسیم شدہ حصہ ہبہ ہوگا، وراثت نہیں ہوگی ۔
- ورثاء میں تقسیم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved