- فتوی نمبر: 2-160
- تاریخ: 19 نومبر 2008
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
1۔قربانی کا جانور زندہ تول کر خریدا جا سکتاہے ؟کیا یہ قربانی جائز ہوگی؟
2۔جبکہ پورے ملک میں مرغیاں زندہ تول کر فروخت کی جاتی ہیں ۔ کیا ایسی مرغیاں جائز ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زندہ جانور کی تول کر خریدوفروخت جائزنہیں۔البتہ یہ صورت ہوسکتی ہے کہ خریدار فروخت کنندہ کو کہے کہ ہمیں تمہارے وزن سے کوئی غرض نہیں تم ہمیں اس جانور کی قیمت بتاؤجو تم لینا چاہتے ہو۔ بائع وزن کر کے اگر کل قیمت بتائے اور خریدار لینے پر تیار ہوتو وہ جانور کی قیمت کا کرکے خرید لے اس کے وزن کا کرکے نہ خریدے۔ فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved