- فتوی نمبر: 17-277
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
’’آپ کو یاد دہانی کروانی ہے کہ دو اگست جمعہ کو ماہ ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہے ،تمام لوگ جمعہ کی نماز مغرب سے پہلے پہلے اپنے بال کٹوا لیں اور ناخن تراش لیں۔ ویسے بھی جمعہ کے دن غسل کے بعد ناخن کاٹنا مسنون عمل ہے ،پھرقربانی کے بعد اپنے ناخن اوربال تراشیں،یہ عمل واجب ہے۔ ماہ ذوالحجہ کی قربانی کرنے والوں پر اور جو قربانی کی استطاعت نہ رکھتے ہوں وہ بھی یہ عمل کریں تو قربانی کرنے والوں کے جیسا اجر پا سکتا ہے۔اس پیغام کو سب تک پہنچا کر یادہانی کروا دیجئے۔ دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھئے گا‘‘
مذکورہ میسج واٹس ایپ پر چل رہا ہے اس کی وضاحت فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قربانی کرنے والوں کے لئے مذکورہ عمل صرف مستحب ہے ،واجب نہیں ۔نیز جنہوں نے قربانی نہیں کرنی ،ان کے لئے مستحب بھی نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved