- فتوی نمبر: 11-165
- تاریخ: 03 مارچ 2018
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
محترم مفتی صاحب سے اس بارے استفسار کرنا تھا کہ ہم موٹر سائیکل کے پارٹس کا کاروبار کرتے ہیں اور اس میں ہم ایک رعایت سکیم اپنے گاہک حضرات کو دینا چاہتے ہیں جس میں ایسا ہے کہ اگر ایک شے مثلا 520کی ہے اور گاہک 20اشیاء کی تعداد خریدنا چاہتا ہے تو اس پر 200روپے کی رعایت دیتے ہیں اگر وہ اشیا کی تعداد 50کر دے تو رعایت 30روپے فی عدد کردیتے ہیں اور گر اشیا کی تعداد 100کردے تو رعایت 50روپے فی عدد کردیتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ آیا رعایت کا یہ طریقہ شرعی اعتبار سے درست ہے ؟اگر نہیں تو اس کی کیا صورت ہو گی ؟برائے مہر بانی راہنمائی فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
رعایت کا مذکورہ طریقہ درست ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved