• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وضو ، نماز سے متلعقہ مختلف سوالات

استفتاء

کیا اب بھی مساجد میں ایس او پیز کا اہتمام کرنا چاہئے؟یعنی:

  1. نمازیوں کے درمیان 3فٹ یا زیادہ کا فاصلہ رکھنا
  2. وضو گھر سے کرکے آنا
  3. زیادہ بزرگ یعنی 60سال سے زائد عمر کے افراد کا مسجد آنا
  4. چھوٹے بچوں کا مسجد آنا
  5. پکے فرش پر چٹائیاں بجھانا
  6. کیا اب نماز میں کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہوسکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام حالات میں تو ان ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری نہیں بلکہ بعض صورتوں میں نماز مکروہ ہوتی ہے۔ تاہم جہاں قانونی یا طبی مجبوری ہو وہاں ان ایس او پیز پر عمل کر سکتے ہیں۔ اب یہ کہ کہیں پر ان ایس او پیز کی ضرورت ہے یا نہیں اس کی تعیین ہم نہیں کر سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved