- فتوی نمبر: 35-344
- تاریخ: 10 جون 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
والدہ کا انتقال ہوا، ان کے ترکہ میں ساٹھ ہزار روپے ہیں، ورثاء میں 5 بیٹے اور تین بیٹیاں حیات ہیں۔ والدہ کے والدین والدہ کے انتقال کے وقت فوت ہوچکے تھے، اب والدہ کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر آپ کے والد صاحب حیات نہیں ہیں تو آپ کی والدہ کی وراثت کے کل 13 حصے کیے جائیں گے جن میں سے ہر بیٹے کو 2 حصے یعنی 9,230.8 روپے اور ہر بیٹی کو ایک حصہ یعنی 4615.4 روپے ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
13
| 5 بیٹے | 3 بیٹیاں |
| عصبہ | |
| 13 | |
| 2+2+2+2+2 | 1+1+1 |
نوٹ: اگر آپ کے والد صاحب آپ کی والدہ کی وفات کے وقت حیات تھے تو مسئلہ دوبارہ معلوم کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved