• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)سحری کاوقت ہونے کےبعد نفل پڑھنا مکروہ ہے(2)ظہرکی پہلی سنتیں بعد میں بھی اداہی شمار ہوں گی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔سحری کاوقت ختم ہونے کےبعد نوافل پڑھ سکتے ہیں یعنی فجر کی نماز سے پہلے؟

2۔ظہر کی پہلی سنتوں کی قضافرض کےبعدوقت کےاندرضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔سحری کاوقت ختم ہونے کےبعد نفل پڑھنامکروہ ہے۔

2۔ظہرکی سنتیں اگر فرضوں سے پہلے نہ پڑھی جاسکیں توفرضوں کے بعد پڑھ لیں۔فرضوں کےبعد پڑھنا اداہی شمار ہوگانہ کہ قضا۔البتہ بلاعذر ایساکرنے سے ثواب میں کمی ہوگی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved