استفتاء
اگر کسی عورت کو ایک مہینہ کی ۲۷تاریخ کو حیض آیا اور ۳ تاریخ کوپاک ھوئی پھر ۱۲ دن پاک رھنے کے بعد ۱۵ تاریخ کو پھر خون دیکھا جو ۲۱ تاریخ یعنی چھ دن تک جاری رہا پھر ۱۳ دن پاک رہی اور ۳ تاریخ کو دوبارہ خون آنا شروع ہو گیا جو چھ دن جاری رہا۔برائے مہربانی اس کا حکم بتائیں کہ کون سا خون حیض کہلائے گا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورت مسئولہ میں دیکھا جائے کہ مذکورہ صورتحال سے پہلے یعنی ۲۷ تاریخ کو آنے والے حیض سے پہلے والا حیض کتنے دن آیا تھا بس اتنے دن مذکورہ صورتحال میں حیض کے دن تصور کیے جائیں گے۔اور باقی ایام استحاضہ میں شمار ہوں گے جس کی وجہ سے نماز وغیرہ سے ممانعت نہیں ہو گی۔فقط واللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved