• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عصر اول میں ظہر کی نماز پڑھنا

استفتاء

نماز کے نقشہ اوقات میں عصر کے دو اوقات ”عصر اول اور عصر ثانی”کے عنوان سے بتائے گئے ہیں کیا ہم عصر اول کے وقت میں ظہر کی نماز بلا کراہیت ادا کر سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عصر اول کے وقت میں ظہر کی نماز بلا کراہت درست ہے ،البتہ بہتر یہ ہے کہ وقت سے پہلے پہلے ہی نمازِ ظہر ادا کر لی جائے اور عصر کی نماز عصر ثانی کے وقت میں ادا کی جائے ۔جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

ووقت الظهرمن الزوال الی بلوغ الظل مثليه سوی الفئی کذا فی الکافی و هو الصحیح هکذا فی المحیط السرخسی۔۔۔۔قالوا الاحتیاط ان یصلی الظهر قبل صیرورة الظل مثله و یصلی العصر حین یصیر مثليه لیکون الصلاتان فی وقتهما بیقین۔ ص۱۵ج۱ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved