استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا نفل نماز میں قنوت نازلہ پڑھی جا سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نفل نماز میں قنوت نازلہ پڑھنا درست نہیں ۔
حاشیہ ابن عابدین 542/2 میں ہے:
ان قنوت النازلة مختص بصلوة الفجر دون غيرها من الصلوات الجهرية و السرية .