• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بیٹیوں کی شادی کی وجہ سے حج کومؤخر کرنا

استفتاء

والدین کو حج کے لیے بھیجناچاہتے ہیں لیکن والد کا کہناہے کہ پہلے بیٹیوں کی شادی کراونگا پھر حج کرونگا اس سے پہلے حج نہیں ہوتا۔ وضاحت کردیں ۔ والدہ بیمار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس سال کرلیں زندگی کا کیا بھروسہ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگرآپ کےوالد پر حج فرض ہے تو لڑکیوں کی شادی کے لیے حج کو مؤخر کرنا درست نہیں ۔ نیز آپ کے والد کا یہ کہنا کہ پہلے بیٹیوں کی شادی کراؤنگا پھر حج کرونگا اس سے پہلے  نہیں ہوتا شرعاً یہ بات غلط ہے لیکن اگر ان پر حج فرض نہیں تو وہ جیسے چاہیں کرسکتے ہیں۔

علی الفور فی العام الأول عند الثاني  وأصح الروايتين عندالإمام ومالك وأحمد قال الشامي تحت  قوله (علی الفور)وهو الإتيان في اول أوقات الإمكان (شامی 3/520) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved